السلام علیکم جناب محترم، ماشآء اللہ تعالٰی۔ حکیم طارق محمود چغتائی صاحب، فرمان اللہ تعالٰی اور فرمان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، شک و شبہ سے مبرا اور منزہ ہیں آپ خود اپنا یہی وظیفہء خیریہ شخصی نہیں بلکہ ملکی مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے فرمائیں،امکان ہے کہ کوئی دوسرا فرد یہی وظیفہء مجروبہ کرنے میں غلطی نہ کر گزرے لہذا آپ خود آگے بڑھ کر اپنے وظیفہء مقررہ کی کرامات دکھلائیں ، ملکی زبوں حالی آپ پر عیاں ہے ملکی خزانہ لٹ چکا ہے، ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے، ملکی ترقی تنزلی میں بدل کر رہ گئی ہے، آپ سب موظفین اور عاملین اپنے وظیفہء مجروبہ کے بلند بانگ دعوٰی فقط شخصی مسائل اور مشکلات کے تدارک کے لیے کرتے ہیں لیکن ملکی مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے باکل خاموش بیٹھے ہیں، کیا آپ سے امید وابستہ کی جا سکتی ہے کہ آپ ملکی استفادہ کے لئے اقدام اٹھائیں گے، آپ کے وظیفہء مسنونہ کی کرشمہ گری کے منتظر، پریشان حال عوام الناس ، جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء
3 Din Wal Asri Annal In Sana Lafi KhusrKa Wazifa | Wazifa For Money |PeerUbqari Wazifa