سیٹھ عابد صاحب کو دنیا چاہے اسمگلر کہے لیکن ہمارے جیسے گونگے بہرے بچوں کے والدین کے لیے وہ فرشتوں کی طرح ہیں کیونکہ انہوں نے بہت معیاری سکول ان اسپیشل بچوں کے لیے بنایا اور فیس جتنی کسی کی حیثیت ہو اتنی وہ دیتے ہیں باقی فیس بلکہ بچے پر آنے والا خرچہ شیخ عابد کا ادارہ خود ڈال کر پورا کرتے ہیں اور پڑھائی اتنی اچھی کہ اس معیار کی شاید پورے ایشیا میں گونگے بہرے بچوں کی اور نہ ہو میرے دو بچے سیٹھ عابد صاحب کے ادارے حمزہ فاؤنڈیشن سے پڑھے ہیں بیٹی انہی کے ادارے سے ٹیکسٹائل ڈیزائننگ کر کے گولڈ میڈل 🏅 لے کر اسی ادارے میں جاب کر رہی ہے اس ادارے سے پڑھنے والے سارے بچے ان کے لیے صدقہ جاریہ ہیں بچے قرآن بھی پڑھتے ہیں باقاعدہ بول کر اسپیچ تھراپی کے زریعے ، اللہ سیٹھ عابد صاحب کو اور ان کی نسلوں کو جنت الفردوس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمسائے میں جگہ عطا فرمائے آمین یارب العالمین