کتنی جامع قرآنی دعا ہے سبحان اللّٰہ۔ اللّٰہ کے آگے اپنی بےبسی ، فکر امت اور دعا کی قبولیت پر یقین مفہوم انسان اپنی عاجزی پیش کررہا ہے ،اے میرے اللّٰہ مجھے بھی اور میری اولاد کو بھی ہمیشہ کیلئے نمازی بنا دے اے میرے اللّٰہ ، میری ، میرے والدین کی اور تمام مومنین کی بخشش فرما حساب کے دن۔ سبحان اللّٰہ ، اس دعا میں کتنی اعلیٰ ظرفی ہے ۔ اس دعا میں انسان کی انا کا مکمل خاتمہ ہے ۔
السلام علیکم۔ میزبان کی بات بالکل درست ہے۔ یہ لوگ ہمیں وہ مخصوص دعا کیوں نہیں بتاتے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشہد میں پڑھا کرتے تھے؟ خاص طور پر وہ ایک دعا، وہ اس خاص دعا کا ذکر کیوں نہیں کر رہے؟ ٹھیک ہے، دوسری دعائیں پڑھی جا سکتی ہیں، وہ اختیاری ہیں، لیکن علمائے کرام ہمیں وہ دعا کیوں نہیں بتا رہے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خود پڑھا کرتے تھے؟ میزبان بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں، تمام علمائے کرام کو یہ مخصوص دعا بتانی چاہیے۔