Zulfein | Ramzan Jani

Ramzan Jani

Ramzan Jani

9,133 views

Credits

Singer & Composer : Ramzan Jani
Lyrics: Aftab Alam Shah Sani, Arzo Lakhnavi & Ramzan Jani
Music : Ramzan Jani
Rytham : Khizar Abbas Talib
Video: Mujahid JK & Sufyan Akram

Lyrics

قیامت ہے جب اپنی زلفیں سنوارے
مجھے مار ڈالیں گے اُس کے اشارے
کئی قتل ہوجائیں گے دیکھ لینا
گر رخ سے اپنے وہ پردہ اُتارے

دیکھو تو کس ادا سے رخ پر ہیں ڈالی زلفیں
جوں مار ڈستی ہیں دل دلبر کی کالی زلفیں

چاہے ہیں جس نہ تس کو باندھیں گرہ میں اپنی
دل لینے کو بلا ہیں یہ پیچ والی زلفیں

کالی زلفیں ہیں پیا کی
نرالی زلفیں ہیں پیا کی

پوچھا جو ان سے چاند نکلتا ہے کس طرح
زلفوں کو رخ پہ ڈال کے جھٹکا دیا کہ یوں

کس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا پانی
جھوم کے آئی گھٹا ٹوٹ کے برسا پانی

تھی رات جو یکایک دن دیکھنے لگے سب
جب آفتابؔ اس نے رخ سے اٹھا لی زلفیں