دو بکرے — ایک عظیم پیغام: 🩸 پہلا بکرا: گناہ کی قیمت ادا ہوئی۔ 🐐 دوسرا بکرا: گناہ دور کر دیا گیا۔ ✝️ یسوع مسیح میں: قیمت بھی ادا ہوئی، اور گناہ سے نجات کا راستہ بھی ملا۔ لہٰذا احبار 16 کا سب سے بڑا پیغام شیطان کی طاقت نہیں بلکہ خدا کی نجات کی قدرت ہے۔ صلیب پر یسوع نے اعلان کیا کہ کفارہ مکمل ہے۔
آمین، خداوند متعال کی تعریف جس نے مسیح یسوع میں یہ دونوں بکروں کی قربانی کو مکمل کیا ایک کا مقصد گناہوں کو اٹھانے سے متعلق ہے جو کہ یوحنا جب خداوند یسوع کو بپتسمہ دیتا ہے اور وہ اس پر ہاتھ رکھ کر بحیثیت سردار کاہن اپنی قوم کے اجتماعی گناہ اس پر منتقل کر دیتا ہے جس عمل کو پورا کرنے کے بعد اگلے وہ یسوع کو دیکھ کر یہ فرماتا دیکھو یہ خدا کا برہ ہے جو جہان کے گناہ اٹھا لے جاتا ہے جو کہ غزازیل کو ظاہر کرتا ہے یوحنا 1:29 اور دوسرا برہ جو خداوند کے حضور پیش کیا جاتا ہے جسے مذبح پر قربان کیا جاتا ہے اور خون کو سردار کاہن بطریق گناہوں کے کفارے کے لیے خداوند کے حضور پیش کرتا ہے جو کہ خداوند کے صلیب پر خود کو پیش کرنے اور اپنے پاک اور بے عیب خون کو ایک ہی بار باپ کے پیش کرنے کے متعلق ہے پرانے عہد نامے میں اس کفارے کی ایسی بڑی تفصیل ہے جو کسی ایک عمل یا بات سے پوری نہیں ہو سکتی تھی جس کی وضاحت کے لیے یہ دو بکرے، پانچ قربانیاں اور طرح طرح کے دلائل مل کر بھی اس ہونے والی ازلی اور ابدی زندہ قربانی کی وضاحت نہیں کر سکتی تھی اور اوپر سے ہمارے بھدے اور بند دماغ جو ان باتوں آسمانی باتوں کو سمجھنے سے قاصر تھے مگر خداوند کا شکر ہے کہ اس نے ان قربانیوں اور دونوں بکروں کا جس خوبصورتی سے مکمل احاطہ کیا کہ ایک ہی قربانی میں ان تمام باتوں کو صلیب پر کھینچ دیا اور ایسی انتظام کر دیا جو ایمان لانے پر پورا ہو جائے اور کسی قربانی اور بکرے کی ضرورت ہی نا رہے خداوند متعال کا شکر ہے اس کے پاک کفارے کے لیے آمین
زمانہ بھر کی آپ نے باتیں سنا دیں ہیں لیکن پھر بھی آپ کا اٹھایا ہوا سوال اٌدھر کا اٌدھر ہی کھڑا ہے اور اپنی جگہ قائم دائم ہے کہ عزازیل کون ہے ؟ ۔ آپ نے اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کیا ہے اور بس ۔